29 جنوری 2014 - 20:30
کراچی میں تین بم دھماکوں میں 15 افراد زخمی

پاکستان کے شہرکراچی میں تین بم دھماکوں میں 15 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں ایک گھر کے باہر تین بم دھماکے ہوئے جن کی شدت بہت زیادہ نہيں تھی۔یہ واقعہ بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب پیش آیا۔

ابنا: مقامی ذرائع کے مطابق دو دھماکے پہلے ہوئے اور جب ریسکیو عملہ جائے واقعہ پر پہنچا تو تیسرا دھماکا ہوا جس سے ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔

ان بم دھماکوں میں بظاہر عوامی نیشنل پارٹی کے ایک مقامی کارکن کے گھر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اے این پی کے کارکن اس واقعے میں زخمی ہوئے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعات کی زد میں ہے۔

بدھ کو بھی کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع سچل رینجرز کے ہیڈ کواٹرز پر ہونے والے خودکش حملے میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

.......

/169